اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستان نے ایسی تمام خبروں اور رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ جن میں یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے امریکی دباﺅ موجود ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور مسئلہ فلسطین، فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے موقف کو واضح طور پر اور دوٹوک الفاظ میں بیان کردیا ہے۔ اب مزید افواہوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے مشروط ہے اور وزیر اعظم عمران خان اس مسئلہ کو قائد اعظم کے وژن اور سوچ کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔
449