666

مشرق وسطیٰ امن بات چیت میں دوسرے ملکوں سے تعاون کریں گے:امریکا

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دوسرے ملکوں کے توسط سے مفید امن بات چیت ہوتی ہے تو امریکا اس بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر ناورٹ سے جب پوچھا گیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امن بات چیت کے لیے عالمی کانفرنس کے مطالبے پرامریکا کا کیا رد عمل ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے یہ محسوس کیا کہ فریقین میں امن مذاکرات مفید ثابت ہوسکتے ہیں ،واشنگٹن یقینی طورپر ان مذاکرات میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔مگرانہوں نے استفسار کیا کہ کیا امن بات چیت کا وقت آگیا ہے، مجھے ابھی اس کایقین نہیں تاہم مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں