671

مشل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکر دیا۔
مشل اوباما کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کیلیے کام کر رہی ہیں، نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔
میڈیا کے مطابق مشل اوباما نے اپنے حالیہ بیان میں مزید کہا کہ وہ اوباما فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی اور عوامی میل جول سے انھیں یہ یقین حاصل ہوا ہے کہ امریکا کا سیاسی مستقبل بہت بہتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی سماج میں میری جیسی ہزاروں لاکھوں مشل پروان چڑھ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں