135

مشہور لوک سنگر انینا فدا کی کینیڈا میں شاندار پرفارمنس

(رپورٹ: ہما ناز، پاکستان ٹائمز)
پاکستان کی مشہور لوک سنگر جنہیں کئی زبانوں میں گائیکی پر عبور حاصل ہے۔ ٹورانٹو کے دورے پر آئیں تو ان کے کئی ایک پروگرامز ہوئے جن میں 2 دسمبر کو انہوں نے سندھی اجرک ڈے میں سندھی لوک گیت سنا کر سندھ کی ثقافت کو بہترین طریقہ سے اجاگر کیا جب کہ دوسرا پروگرام ٹورنٹو شہر کی نہایت مشہور ادبی شخصیت جو کمیونٹی میں مشاعرے اور کئی ایک ادبی پروگرام منعقد کر چکے ہیں۔ محترم شعیب ناصر نے ترتیب دیا۔ برامپٹن کے پنجابی بھون بینکوئیٹ ہال میں ہونے والا یہ پروگرام منفرد نوعیت کا تھا جس میں نہ صرف انینا فدا نے پرفارم کیا بلکہ ان کے علاوہ اقبال برار، سلمان اطہر اور عبدالحمید حمیدی نے غزل اور گیت گائے۔ وارث شاہ اور علی نقوی نے میوزک سپورٹ دی۔

اس میوزیکل پروگرام میں ہر طبقہ فکر نے لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں شعراءکرام، میڈیا کے نمائندے اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کو منتظمین نے خود اسپانسر کیا اور وہی مہمان تشریف لائے جنہیں مدعو کیا گیا تھا۔ اقبال برار نے خوبصورت گیت سنائے جس کے بعد پاکستان سے تشریف لائی لوک فنکارہ جنہیں گائیکی میں ہر زبان پر عبور حاصل ہے، مختلف زبانوں میں گیت سنائے جب کہ انہوں نے مہمانوں کی فرمائش پر بھی کئی ایک گیت گائے اور یوں رات گئے یہ خوبصورت محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ منتظمین کی جانب سے اس موقع پر ان مہمانوں کو سرٹیفکیٹس، اجرک اور پرنٹنگ مگ بطور سوئنیر پیش کئے گئے جنہوں نے کمیونٹی کے لئے وقت اور سروسز دی ہیں۔ ہم منتظمین کو اس خوبصورت محفل کو کامیابی سے منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں