پاکستان ٹیلی ویڑن انڈسٹری کے معروف اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔
قاضی واجد کا شمار پاکستان کی ریڈیو انڈسٹریز کے اہم ناموں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اپنی زندگی کے 25 سال ریڈیو سے منسلک رہے، جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔
مرحوم قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویڑن کے متعدد ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
738