275

معروف امریکی اداکار 3 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن: معروف امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن کو 2001 سے 2003 کے درمیان تین خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر تین ساتھی اداکاروں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے، اداکار پر 2001 میں 23 سالہ لڑکی جب کہ اپریل 2003 میں 28 سالہ اور اسی سال 23 سالہ لڑکی کو اپنی رہائش گاہ پر دھوکے سے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لاس اینجلس پروسیکیوشن دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈینی ماسٹرسن سے 3 سال تک تفتیش کی گئی جس کی روشنی میں اداکار کو حراست میں بھی لیا گیا تھا تاہم چند ہی گھنٹے بعد عدالت نے انہیں 33 لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔
معروف اداکار ڈینی ماسٹرسن کے خلاف خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی مقدمات کی سماعت کا آغاز رواں برس 18 ستمبر میں شروع ہوگا اور اگر ان پر تینوں الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 45 سال تک جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ اداکار ڈینی ماسٹرسن نے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں