امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل ملینیا ٹرمپ کے درمیان ناراضگی کی افواہیں گذشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
اس ‘ناراضگی کا عملی مظاہرہ ایک بار پھر کیمرے کی ا?نکھ نے قید کرلیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ملینیا ٹرمپ وائٹ ہاو?س سے امریکی ریاست اوہائیو سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے تھے کہ اس دوران ٹرمپ نے ملینیا کا ہاتھ تھامنا چاہا۔
دوسری جانب ملینیا نے نہ میڈیا کا خیال کیا اور نہ ہی سپر پاور امریکا کے صدر کا اور بری طرح ڈولنڈ ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا لیکن کیمرے اورمیڈیا کی تیز ا?نکھوں نے یہ منظر قید کرلیا۔
اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسی ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
