inflation in pakistan 268

مہنگائی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، سیاسی مبصرین

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکومت کا یہ کہنا کہ یہ سب کچھ سابقہ حکومتوں کا کیا دھرا ہے۔ عوام سننے کے لئے تیار نہیں۔ موجودہ حکومت تین سال کے بعد بھی نہ حالات کو کنٹرول کر سکی ہے اور نہ ہی لگائے جانے والے الزامات کو ثابت کرسکی ہے۔ یہ کہہ دینا کہ عدالتیں صحیح کام نہیں کررہیں یا پھر انٹرنیشنل مارکیٹ سے پاکستان کا موازنہ کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ موجودہ حکومت کے لئے خطرناک ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کی فرمائشوں کے بعد موجودہ حکومت کے لئے مشکل ترین ہے کہ مہنگائی کو کم کرے یا پھر لوگوں کو روزگار فراہم کرے۔ لگتا یہی ہے کہ امریکہ نے آئی ایم ایف کے ذریعہ پاکستان کو دیوالیہ بنانے کا پورا پلان بنا لیا ہے اور حکومت اور اپوزیشن کی موجودہ جنگ ملک اور عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دے گی۔ اگر حکومت نے معاملات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو پھر وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان خانہ جنگی کی نظر ہو جائے گا چونکہ ملک کا فیملی سسٹم تباہ حالی کا شکار ہے اور عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں