225

نامور اسکالرعلامہ طالب جوہری خالق حقیقی سے جا ملے

کراچی: معروف شیعہ عالم دین اور ذاکرعلامہ طالب جوہری 80 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق عالم دین علامہ طالب جوہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں وفات پا گئے
انتقال کی خبر ان کے بیٹے ریاض جوہری نے کی۔ علامہ طالب جوہری 1939 میں بمقام پٹنا انڈیا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد مولانا مصطفے جوہری کی زیر نگرانی ہوئی، 1949 میں
اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آئے، 10 سال نجف میں اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی، علامہ طالب جوہری حافظ قرآن، مفسرِ قرآن، مصنف اور ایک شاعر بھی تھے۔ معروف اہلِ تشیع عالم کی تقاریر محرم الحرام کے دوران سرکاری و نجی ٹیلی ویڑنز پر باقاعدگی سے نشر ہوتی تھیں، حکومت پاکستان نے
خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے
تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ممتہم مفتی نعیم بھی 65 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد ابتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں