760

نقیب قتل کیس؛ چیف جسٹس پاکستان کا راو¿ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ میں کراچی کے ہائی پروفائل قتل نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے ہیومن رائٹ سیل کو سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کا خط موصول ہوا ہے، اگر یہ خط واقعی راو¿ انوار کا ہے تو عدالت انہیں موقع دیتی ہے کہ وہ خود آئندہ جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہوکر اپنا مو¿قف دیں، سندھ پولیس اور اسلام آباد پولیس ان کی حفاظت کرے اور انہیں گرفتار نہ کیا جائے لیکن یہ تمام احکامات راو¿ انوار کی عدالت میں آمد سے مشروط ہوں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نقیب اللہ ہمارا بھی بچہ تھا لیکن شہادت کے بغیر کسی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا، راو¿ انوار کو بھی انصاف ملنا چاہئے، خط کی تصدیق راو¿ انوار ہی کرسکتے ہیں تاہم سابق ایس ایس پی کے خط پر جے آئی ٹی تشکیل دیں گے۔ کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں