705

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ٹھوس شواہد دیئے جائیں، وزارت داخلہ نے نیب کو جوابی خط ارسال کردیا

اسلا م آباد: وزارت داخلہ نے نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب سے مزید شواہد طلب کر لئے۔وزارت داخلہ نے چیئرمین نیب کو جوابی خط ارسال کردیاجس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس نے تمام شواہد کا جائزہ لیا ،وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے شواہد ناکام ہیں،سابق وزیراعظم کا نام ای اسی ایل میں ڈالنے کی مزید ٹھوس شواہددیئے جائیں۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا جس میں کہا تھا کہ نیب ریفرنسز اختتام کے قریب ہیں اور ملزم بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں،جس پر ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں