672

نواز شریف کے بعد وزیر اعظم بننے کے اہل شہباز شریف ہیں، مریم نواز

شیخوپورہ: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد وزیراعظم بننے کے سب سے زیادہ اہل شہباز شریف ہیں نواز شریف جو بھی فیصلہ کریں گے ان کے ساتھ ہیں۔
اینکر پرسن منصور علی خان کو شیخوپورہ جلسہ گاہ میں انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ہوں ان کے لیے ہاتھوں میں کنگن کی جگہ ہتھکڑی لگی تو تیار ہوں، جیل بھی جانا پڑا تو خوشی سے جاو¿ں گی، میں نوازشریف کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔
اگلے وزیر اعظم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگلے وزیر اعظم کے لیے نواز شریف نے شہباز شریف کی بات کی ہے کیوں کہ وزیر اعظم بننے کے لیے نواز شریف کے بعد شہباز شریف ہی سب سے زیادہ اہل ہیں اس حوالے سے نواز شریف جو بھی فیصلہ کریں گے 500 فیصد ان کے ساتھ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں