(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
16 فروری 2024ءکو مسی ساگا کے مقامی بینکوئیٹ ہال میں نور پروجیکٹس کے روح رواں اور ڈائریکٹرز کی ٹیم نے ایک فنڈ ریزنگ کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے سربراہ خالد شیخ نے کہا کہ نور پروجیکٹس ایسے لوگوں کے لئے نور ہے جن کا کوئی نہیں۔ بلا رنگ، نسل و زبان یہ ادارہ ہر شعبہ میں پاکستان میں موجود ضرورت مندوں کی مدد کررہا ہے۔ بیماری کی صورت میں علاج معالجہ، غریب و نادار بچوں کے لئے کھانا اور تعلیم، ضرورت مندوں کے لئے عزت کی روٹی، مرد و خواتین کو ہنرمند بنانے کے لئے ٹیکنیکل اور وکیشنل انسٹی ٹیوٹ، بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی امداد، ان تمام نیک کاموں کا بیڑا اٹھانے والی یہ ٹیم عزم رکھتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی نہ صرف دو وقت عزت کی روٹی کا بندوبست کرے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے والدین جو اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کرسکتے۔ ان کی مدد و معاونت کی جائے اور ایسے بچوں کو اعلیٰ درجہ کی تعلیم سے آراستہ کرکے ان کا احساس محرومی ختم کیا جائے۔ اس فنڈ ریزنگ ڈنر نور پروجیکٹس کے دوسرے ذمہ دار و ممبر امجد وڑائچ نے بھی خطاب کیا اور کمیونٹی کو پروجیکٹس کی اہمیت اور ادارے کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارخیر میں اللہ نے بڑی مدد کی ہے اور کمیونٹی نے ہم پر بہت اعتماد کیا ہے جس کے لئے ہم بڑے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نور میموریل ٹرسٹ ہسپتال نور پروجیکٹس کے دیگر اداروں کی طرح ضرورت مندوں کو اعلیٰ درجہ کے علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر ممبرز میڈیکل بورڈ کا بھی تعارف کرایا گیا جس میں معیز بیگ، ڈاکٹر ظفر خان اور ڈاکٹر یاسمین جاوید کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین جاوید خان نے بھی اپنے خطاب میں خواتین میں تیزی سے بڑھنے والے مرض Pelvis Cancer سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر کا ذکر کیا اور پاکستان میں اس مرض سے متعلق خواتین میں آگاہی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ حسب روایت امریکہ اور کینیڈا میں بسنے والے پاکستانیوں نے نور پروجیکٹس کے کاموں کو سراہا اور پوری ٹیم کو اس کارخیر میں اپنا وقت دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اگر آپ نور پروجیکٹس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل انفارمیشن کے ذریعہ اپنی امداد بھجوا سکتے ہیں۔
Needy & Hungry Foundation Trust
Muslim Commercial Bank
IBAN#PK89MUCB1114382541000561
Account#1114382541000561
مزید معلومات اور امداد کے لئے نور پروجیکٹس کے کینیڈا میں موجود لوکل ڈائریکٹرز سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جن میں شامل ہیں۔
محمد جاوید، سادات چوہدری، رانا سرفراز اور بلال چیمہ
Muhammad Jawaid:416-788-6955
Sadat Chaudhry:647-574-4040
Bilal Cheema:416-735-7000
٭….٭….٭