نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بعد وفاقی کابینہ تشکیل دیدی گئی 115

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بعد وفاقی کابینہ تشکیل دیدی گئی

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بعد وفاقی کابینہ کی تشکیل کا معاملہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچا۔ وفاقی کابینہ سے صدر مملکت جناب عارف علوی نے ایوان صدر میں حلف لیا۔ نگراں وفاقی کابینہ میں 11 وفاقی وزیر اور 7 معاون خصوصی شامل ہیں۔ وزراءمیں جلیل عباس جیلانی، شمشاد اختر، انیق احمد مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انوار علی حیدر، سرفراز بگٹی، ڈاکٹر ندیم جان، گوہر اعجاز، مدد علی سندھی، خلیل جارج، محمد سمیع سعید، احمد عرفان اسلم، ڈاکٹر عمر سیف احمد تارڑ، مشعال ملک اور شاہد اشرف تارڑ شامل ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی اور ترقیات سمیع سعید کو دی گئی ہے۔ گوہر اعجاز کو صنعت و تجارت کا وزیر بنایا گیا ہے۔ خلیل جارج وزیر اقلیتی امور ہوں گے۔ مدد علی سندھی وزیر تعلیم، انیق احمد وزیر مذہبی امور اور جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ بنائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں