725

نہال ہاشمی کی یکم مارچ کورہائی ن لیگ بھرپوراستقبال کریگی

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن)وکلاءونگ نہال ہاشمی کی جیل سے رہائی پر ان کا بھرپور استقبال کرے گی، انہیں جلوس کی شکل میں اڈیالہ جیل سے مری روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد لایا جائے گا، جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائے جائینگے جہاں نہال ہاشمی اور وکلاءخطاب کریں گے۔
نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے سزا یافتہ سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی ایک ماہ قید کی سزا یکم مارچ کو ختم ہورہی ہے ،روبکا اور دیگر رہائی کے مراحل اسی دن مکمل ہوگئے تو انہیں یکم مارچ کو ہی جلوس کی شکل میں لایا جائے گا بصورت دیگر اگلے دن دو مارچ کو سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا استقبال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں وکلاءنے تیاریاں شروع کر دی ہیں،استقبالیوں میں ن لیگ کے وکلاءسمیت لیگی عہدیدار اور کارکن بھی شامل ہوں گے۔یادرہے کہ نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کے ججوں کو دھمکیاں دینے ، توہین کے مرتکب ہونے پر ایک ماہ قید، جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں