646

نیویارک: بم حملوں کے الزام میں افغان نژاد کو عمر قید کی سزا

نیویارک شہر میں بم حملوں کے الزام میں افغان نژاد احمد خان رحیمی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
میڈیا کے مطابق 30سالہ احمد خان رحیمی پر الزام تھا کہ وہ نیوجرسی کے ایک پارک میں پائپ بم حملے کے علاوہ نیویارک سٹی کے علاقے مین ہٹن میں پریشر ککر بم حملے میں ملوث تھا، جبکہ نیوجرسی کے ایک ٹرین اسٹیشن سے بھی متعدد بم برآمد ہوئے تھے۔ ان بم حملوں میں30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
احمد خان رحیمی کو نیویارک کی وفاقی عدالت نے سزا سنائی ہے، افغان نڑاد احمد خان رحیمی کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آئی کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد شدت پسندی کی جانب مائل ہوا۔ احمد خان رحیمی نے ایف بی آئی پر الزام لگایا تھا کہ ادارے نے اسے مذہب کی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں