704

واٹس ایپ پیغامات اب براہ راست ڈیلیٹ نہیں ہوسکیں گے

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے پیغامات کو حذف کرنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے میسیج ڈیلیٹ کرانے کے لیے ’درخواست‘ کا آپشن متعارف کرادیا۔
واٹس ایپ نے پیغامات کو حذف کرنے کے لیے (Block Revoke Request) فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد صارفین پیغامات کو براہ راست ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ پیغامات کو حذف کرانے کے لیے درخواست بھیجنا ہوگی۔ درخواست پر عمل کرتے ہوئے کچھ ضروری جانچ پڑتال کے بعد پیغامات کو حذف کردیا جائے گا۔ اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد ڈیلیٹ فار آل آپشن کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
واٹس ایپ نے گزشتہ ہفتے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے آپشن کے کار آمد ہونے کا دورانیہ طویل کرتے ہوئے اس کا وقت ایک گھنٹے سے زائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کچھ لوگوں نے اس فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرمجاز ورڑنز میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے بعد تین تین سال پرانے پیغامات حذف کرنا شروع کردیئے تھے۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو حذف کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا ہے جس کے بعد پیغام کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا تھا جس کے بعد دورانیہ کو بڑھاتے ہوئے 7 منٹ کے بجائے 68 منٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کے لیے استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی مقبول ایپ ہے تاہم اس میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو حذف کرنے کا آپشن موجود نہیں تھا جس کے بعد صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیلیٹ کا آپشن متعارف کرادیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں