120

ورلڈکپ 2023: بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) پاکستانی بیٹنگ مڈل اوورز میں بری طرح لڑکھڑا گئی اور یوں 155/2 سے ٹیم کی باقی آٹھ وکٹیں صرف 36 رنز پر گر گئیں۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے جب کہ ان کا ساتھ دینے والے محمد رضوان نے 49 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بھمرا، محمد سراج، ہارٹک پانڈیا، کلدپ یادیو اور روندا جڈیجا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بھارت نے صرف 32 رنز پر پاکستان کی 7 وکٹیں گرا دی تھیں۔ پاکستان کے 29 اوور کے اختتام پر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ پاکستان ایک بڑا ہدف بنانے میں کامیاب ہو جائے گا مگر بابر اعظم کے آﺅٹ ہونے کے بعد تمام پاکستانی کھلاڑی تیزی سے آﺅٹ ہو گئے اور یوں پاکستان کی شکست اس میچ میں یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں