805

وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔
نیوز کے مطابق پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں وکلا اور کارکنوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مریم نواز، امیرمقام، مریم اورنگزیب، آصف کرمانی، حنیف عباسی، سعود مجید اور مصدق ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں احتساب عدالت پیشی اور قانونی نکات پر بات چیت سمیت عوامی رابطہ مہم اور حالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے پشاور اور مظفر آباد میں جلسوں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے، حالیہ جلسوں کی کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا ہے اور وقت بھی ثابت کردے گا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں