768

وہ ایک چیز جو اکثر پاکستانی مرد اپنے جسم پر لگاتے ہیں، آپ کو بانجھ بناسکتی ہے۔۔۔ ماہرین نے خبردار کردیا

میلبرن: صابن سے لے کر شیمپو اور پرفیوم سے لے کر باڈی سپرے تک آج کل ہر قسم کی کاسمیٹکس پراڈکٹس میں خوشبو پیدا کرنے والے کیمیکلز کااستعمال کیا جا رہا ہے۔بد قسمتی سے یہ کیمیکل دیگر گئی مسائل کے ساتھ مردانہ کمزوری جیسے سنگین مسئلے کا بھی سبب بن رہے ہیں، اور اس حوالے سے باڈی سپرے کو خاص طور پر خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔
ویب سائٹ ’مینز ہیلتھ‘ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کی سائنسدان این سٹین مین کا کہنا ہے کہ مضرصحت کیمیکل والے باڈی سپرے اور دیگر کاسمیٹکس متعدد اقسام کی بیماریاں پیدا کر رہے ہیںجن میں موٹاپہ، سانس کے مسائل ،دمہ،آدھے سر کا درد،جلدی سوزش، متلی ہونا اور جی گھبرانا جیسے مسائل بھی شامل ہیں۔انہوں نے اس موضوع پر گزشتہ سال ایک طویل تحقیق کی جس کے شرکائ میں سے 33فیصدکے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ خوشبو دار کاسمیٹکس پراڈکٹس کی وجہ سے آدھے سر کے درد اور دمے جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے تھے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات میں پائے جانے والے فتھا لیٹس نامی کیمیکل مسائل کی جڑ ہیں۔یہ کیمیکل باڈی سپرے میں نسبتاً زیادہ پائے جاتے ہیں۔ان کی وجہ سے جہاں دیگرکئی قسم کے مسائل بیماریاں پیدا ہورہی ہے وہی مردانہ بانجھ پن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
تھالیٹس کیمیکل مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی سرگرمی پر منفی انداز میں اثر انداز ہوتے ہے جس کے نتیجے میں عمومی تھکاوٹ ،کمزوری اور خصوصاًمردانہ کمزوری و بانجھ پن جیسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاسمیٹکس مصنوعات میں دیگر کئی کیمیکلز بھی پائے جاتے ہیں جن کے منفی اثرات کے کچھ شواہد تو موجود لیں لیکن ابھی ان کے نقصانات کا پوری طرح سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں