764

وینا ملک اور اسد خٹک کا سیاسی کامیڈی گیت ”یہ کیا بات ہوئی ہے“ ریلیز

لاہور: اداکارہ وینا ملک اوراسد خٹک نے سیاسی کامیڈی گیت ”یہ کیا بات ہوئی ہے“ ریلیز کردیا۔
اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک نے یہ ویڈیو موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر بنایا ہے۔ جس میں سیاستدانوں کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی گئی ہے۔ اس وڈیو گیٹ کو وینا ملک اور اسد خٹک نے ناصرف گایا ہے بلکہ وینا ملک اور اسد خٹک مختلف سیاستدانوں کے گیٹ اپ میں بھی نظر آئے ہیں۔
واضح رہے کہ وینا ملک اس وڈیو کی پروڈیوسر ہیں۔ جبکہ علی این کے کی ڈائریکشن میں بنے اس گیت میں فلم اسٹار میرا نے گیسٹ اپیرنس دی ہے۔
وینا ملک اور اسد خٹک نے اس وڈیو کی لانچنگ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ پروجیکٹ ایک سال سے شروع تھا اس کو ریلیز کرنے میں تاخیر ہو ئی ہے لیکن یہ وقت اور سیاسی حالات کی پوری طرح سے عکاسی کرتا ہے۔
وینا ملک نے کہا کہ اگر آپ کسی ایشو کو اجاگر کرنا چاہیں تو اس کو کامیڈی کاسہارا لے کر آپ اپنی بات کو بہتر طور سے عوام کے سامنے بیان کرسکتے ہیں۔ اور سخت سے سخت بات بھی ہلکے پھلکے انداز میں ہوسکتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ علی این کے نے بڑی محنت سے وڈیو کو شوٹ کیا ہے۔اسد نے اس میں جو ڈانس کیا ہے وہ کسی کوریوگرافر کی مدد کے بغیر کیا ہے۔جہاں تک اداکارہ میرا کی بات ہے تو ان کو اسد نے اس وڈیو کے لیے کہا ،میرا پاکستان کی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی آرٹسٹ ہیں۔وہ میری سینئر ہیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں