269

ٹرمپ صدر کے عہدے کیلیے نااہل ہیں، سابق مشیر جان بولٹن

واشنگٹن: قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملکی صدر کے اہم عہدے کی ذمہ داری نبھانے کے لیے اہل نہیں ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے براہ راست شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے منصب کی ذمہ داریاں نبھانے کی اہلیت نہیں رکھتے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے فٹ اور موزوں امیدوار ہیں۔
صدر ٹرمپ نے جان بولٹن کی جانب سے تنقید کے بعد اپنی طویل ٹویٹس کے ایک سلسلے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی کو ” بیمار کتا“ اور ان کی کتاب کو فکشن قرار دیا۔ جان بولٹن کی کتاب “The Room Where it Happened” کو پہلے ہی وائٹ ہاﺅس شائع ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کے لیے عدالتی حکم کا منتظر ہے۔
سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے اپنی کتاب میں الزام لگایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چین کے صدر شی جی پنگ سے ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن جیتنے کے لیے مدد طلب کی اور کئی ایسے معاملے تھے جن میں وہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوتن کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں