671

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا مرکزی میڈیا دنیا بھر میں ملک کا مذاق بننے کا سبب بن رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحریر کردہ بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا میڈیا دنیا بھر میں ملک و قوم کے لیے رسوائی کا باعث بن رہا ہے، بے سرو پا خبریں شائع کرنے والا امریکا کا مرکزی میڈیا پاگل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ ایک آرٹیکل کے جواب میں کی، جس میں امریکی صدر اور ان کے اہل خانہ کو میڈیا کی جانب سے مسلسل تضحیک کا نشانہ بنائے جانے اور امریکی صدر کی نجی زندگی کو زیر بحث لانے کو امریکی تاریخ میں لا ثانی واقعہ قرار دیا گیا تھا، آرٹیکل ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی سپورٹ میں تحریر کیا گیا تھا۔
آرٹیکل میں معروف ریڈیو پروگرام کے میزبان لیون شو کا زکر کیا گیا تھا جس میں لیون نے مرکزی میڈیا پر ٹرمپ خاندان کو تنقید کا نشانہ بنانے کو متعصبانہ عمل قرار دیا تھا، لیون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی امریکی صدر کے خلاف اتنی سخت تشہیری مہم نہیں دیکھی جس میں صدر کی ذات کے علاوہ ان کے اہل خانہ کی نجی زندگیوں پر بے ہودہ تبصرے کیے گئے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں