815

ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل، شاہ رخ کا مداحوں کے لئے انوکھا تحفہ

ممبئی: ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل عبور ہونے پر شاہ رخ خان کا مداحوں کو انوکھا تحفہ، سوٹ بوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی، پانی کے اندر ڈائیلاگ بولنے کی بھی کوشش کی۔


میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فالوو¿رز کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ انوکھے انداز میں کیا۔شاہ رخ خان نے پانی میں ڈبکی لگا کر اپنے مشہور ڈائیلاگز بولے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ مداحوں کے نام پیغام میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ تیرنے میں ماہر نہیں ہوں، اس لیے جج نہیں کرنا صرف محسوس کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں