PIA-Toronto-Karachi-Toronto 502

ٹورانٹو۔کراچی۔ٹورانٹو: 4 دسمبر 2019ئ، پی آئی اے کی پانچویں فلائٹ کا آغاز

پی آئی اے نارتھ امریکہ کے کنٹری مینجر جناب مقادم خان نے نہایت مسرت سے خوشخبری دی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن 4 دسمبر 2019ءسے اپنی پانچویں فلائٹ کراچی، ٹورانٹو، کراچی روٹ پر شروع کررہی ہے۔ ان کا کہنا تا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور ہماری اس کاوش کے پیچھے کمیونٹی کا بھرپور تعاون فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ کنٹری مینجر مقادم خان ایک ایسے فرض شناس افسر ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو نارتھ امریکہ میں ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں سے وہ اپنی کامیابی کی منازل تیزی سے طے کررہی ہے۔ مقادم خان نے بتایا کہ کینیڈا اور امریکہ کے دیگر شہروں سے بھی براستہ ٹورنٹو کنکشن نہایت کامیابی سے چل رہے ہیں اور لوگ پی آئی اے کینیڈا سے پاکستان کے لئے پی آئی اے کی سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ مقادم خان نے واضح کیا کہ اس وقت پی آئی اے کی مندرجہ ذیل فلائٹس باقاعدگی سے ٹورانٹو سے آپریٹ ہو رہی ہیں جن میں بدھ اور اتوار کو دو فلائٹس ٹورنٹو سے کراچی منگل اور جمعہ کی دو فلائٹس ٹورنٹو سے لاہور اور ہر جمعرات کو ایک فلائٹ ٹورانٹو سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے لئے وہ تہہ دل سے کمیونٹی کے مشکور ہیں اور پی آئی اے باہمی تعاون کی بناءپر کامیاب آپریشن کررہی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ یہی وجہ ہے کہ
Great People to FLY with PIA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں