679

ٹی وی سیریلز کے بعد اگلی منزل سلور اسکرین ہے، طوبیٰ صدیقی

لاہور: س±پرماڈل اوراداکارہ طوبیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹی وی کے بہت سے منفرد کرداروں میں کام کررہی ہوں لیکن اگلی منزل سلورسکرین ہوگی۔
’میڈیا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طوبیٰ صدیقی نے کہا کہ بلاشبہ میں نے اپنا فنی سفر بطور ماڈل شروع کیا اور پاکستان میں ہونے والے تقریباً تمام فیشن ویک میں حصہ لیا اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سے معروف انگریزی میگزین اور برانڈز کے فوٹوشوٹس بھی کیے۔ یہ وہ ابتدائی دور تھا جب میں فنون لطیفہ کی ایک صنف میں کام کرتے ہوئے سیکھ رہی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں کام کرنے کا بہت تجربہ رہا لیکن میرا اصل شوق تو اداکاری ہی تھا جس کیلیے درست وقت کا انتظار کر رہی تھی۔ اس میں تھوڑی دیر ضرور ہوئی ہے لیکن جس طرح کا کام میں کرنا چاہتی تھی، ویسے ہی کردارمجھے ٹی وی سیریلز میں آفرہوئے۔
طوبیٰ صدیقی نے کہا کہ میں کام کے انتخاب میں بہت سوچ وچارکے بعد فیصلہ لیتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میرے ڈراموں کی تعداد دوسروں کے مقابلے میں کم ہے لیکن جوبھی کردارمیں نے اب تک کیے ہیں ان کواچھا رسپانس ملا جہاں تک بات فلموں میں اداکاری کی ہے تومیری اگلی منزل سلور سکرین ہی ہے مگراس کیلیے مجھے کسی بہت ہی اچھے کردار کی تلاش ہے۔ میں فلموں میں کام توکرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے صرف وہی کام کرنا ہے، جومعمول سے ہٹ کرہو اوراس کے ذریعے مجھے ایک الگ شناخت ملے۔
ایک سوال کے جواب مین طوبیٰ صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں لیکن تاحال ان کومزید بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ یہ سلسلہ فوری تو نہیں مگروقت کے ساتھ ساتھ بہترہوسکتا ہے مگراس کیلیے سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ایک ہی طرز کی فارمولا فلموں کے بجائے کچھ ایسے تجربات کا کرنا بے حدضروری ہے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیروز کے ساتھ ہمارے معاشرے کی ایسی بہت سی کہانیاں ہیں، جن کو آج تک نہیں چھیڑا گیا، ان پرکام کیا جائے تویقینا پاکستانی سینما دنیا بھرمیں اپنی منفردپہچان بناسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں