483

پاکستانی سفارتکاروں کا تحفظ بھارت کی ذمے داری ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بھارتی غیر سفارتی پالیسی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی سفارتکاروں کا تحفظ اور سلامتی بھارت کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق خرم دستگیر خان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ امور سے متعدد بار سرکاری سطح پر احتجاج کیا گیا۔
دریں اثنا وزیردفاع خرم د ستگیرسے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے سبکدوش ہونے والے چیف آف ایئر اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں