پاکستان الیکشن 2024ئ: عام انتخابات، پولنگ آج ہوگی، ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ 92

پاکستان الیکشن 2024ء: عام انتخابات، پولنگ آج ہوگی، ملک بھر میں سکیورٹی الرٹ

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) 8 فروری قومی و صوبائی کے عام انتخابات کے لئے پولنگ کچھ گھنٹو میں شروں ہو جائے گی اور تمام صوبوں کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سکیورٹی خدشات کے سبب ملک کے تمام صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انتخابات سے قبل عوام خدشات کا شکار ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ نہ صرف ملک کے اندر ایک بڑا طبقہ پی ٹی آئی کا حامی ہے بلکہ دنیا بھر میں پی ٹی آئی کو بھرپور حمایت حاصل ہے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ الیکشن 2024ءکے حوالہ سے بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں ہے۔ ملک کے کچھ سینئر صحافی بھی مطالبہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں پلین فیلڈ دی جاتی تو بہتر ہوتا اور حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی پوزیشن بہتر ہوتی مگر موجودہ صورتحال میں عوام کا نہ تو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، نہ الیکشن کمیشن پر اور نہ ہی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر۔ پاکستانی میڈیا میں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خبریں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ آج بتاریخ 8 فروری قومی اسمبلی کی 265 جب کہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر ووٹنگ کا فیصلہ آج شام تک ہو جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے ملک بھر میں کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے خیال میں اگر فیصلہ عوام کی امیدوں کے باعکس آیا تو ملک میں سول نافرمانی کی تحریک جنم لے سکتی ہے تاہم کئی حلقوں کی جانب سے اس صورتحال کو رد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں