632

پاکستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق خدشات دور کررہا ہے، جنرل جوزف

واشنگٹن: امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے ہمارے خدشات دور کررہا ہے۔
نیوزکے مطابق امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے امریکی خدشات دور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو پاکستان کی طرف سے مثبت اشارے مل رہے ہیں مگر پاکستانی اقدامات امریکی مطالبات کے سامنے ابھی بھی بہت کم ہیں۔
واضح رہے امریکی صدر نے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو دی جانے والی رقم بھی روک رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں