155

پاکستان سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب، قوم کو مبارکباد: وزیر اعظم

نیویارک (فرنٹ ڈیسک) پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب کر لیا گیا۔ووٹنگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ہوئی، جس میں ّ 182 ممالک نے پاکستان کی حمایت کی۔پاکستان 2025 سے 2026 کیلئے رکن منتخب ہوا ہے، پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5 مستقل ارکان اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی دو سال کی مدت کے لیے منتخب کرتی ہے۔۔پاکستان کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتخابات میں زبردست حمایت حاصل ہے۔ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تمام اراکین کے پاکستان پر اعتماد کرنے پر مشکور ہیں۔ ہم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اراکین کے پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کرنے پر شکر گزار ہیں۔ کونسل کے لیے پاکستان کی توثیق کرنے پر ہم ایشیا پیسیفک گروپ کے اراکین کے بھی مشکور ہیں۔ پاکستان غیرمستقل رکن کے طور پر آٹھویں مرتبہ منتخب ہوا۔ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے لیے ایک بھرپور تجربہ, بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے شراکت کی مضبوط میراث لیا ہے،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ اس کا اظہار اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے سے ہوتا ہے۔اس میں اقوام متحدہ چارٹر کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی خطوں میں اقوام متحدہ کی امن قائم کرنے اور قیام امن کی کوششیں شامل ہیں۔اپنی آنے والی مدت میں، پاکستان بقایا اور جاری تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے پرعزم رہے گا۔پاکستان یکطرفہ و غیر قانونی استعمال, طاقت کے استعمال کی دھمکی کے حربے کی مخالفت میں موثر کردار ادا کرے گا۔پاکستان دہشت گردی کا اس کی تمام اشکال و مظاہر میں مقابلے کے لیے کردار ادا کرے گا۔پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن اور نفاذ امن کی کوششوں کی حمایت اور علاقائی اور عالمی بحرانوں کے حل میں موثر کردار ادا کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے انتخاب پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کے لئے قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کو فروغ کردار ادا کرتے رہیں گے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جنگ کی روک تھام اور امن کو فروغ دینے کے اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھنے، عالمی خوشحالی اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لئے موثر کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں