751

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بیماروں کا عالمی دن

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج بیماروں کا عالمی دن منایا جارہاہے، اس دن کی مناسبت سےلاہور کے جناح اسپتال میں سوشل ورک کی طالبات نے مریضوں کو پھول اور نیک تمناو?ںکے کارڈ پیش کیے جبکہ ڈاکٹروں نے بھی ادویات کی بجائے مریضوں میں خوشیاں بانٹیں ،کیک کاٹااور تحائف بھی دیے۔
جناح اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں بیماری سے پریشان ننھے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے کیک کاٹا گیا،غبارے پھوڑے گئے،بچوں کو کھلونے بھی دیے گئے۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر راشد ضیاءکا کہنا تھا کہ بیماریاں مریضوں کو چڑچڑا بنادیتی ہیں ، اس تقریب کا مقصد ان کےموڈمیں خوشگوار تبدیلی لانا ہے۔
سوشل ورک کی طالبات نے فرداً فرداً مریضوں کا حال پوچھا اور صحت یابی کی دعا کی،پھول اور نیک تمناو?ں کے کارڈ بھی پیش کیے۔پھول اورتحائف پاکر مریضوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
بیمار افراد کا کہنا تھا کہ تیمارداری بھی ایک آرٹ ہے ، تیماردار اچھا ہوتو مریض کے چہرےپر رونق آہی جاتی ہے، طالبات نے ہمارے لیے قیمتی وقت نکالا، ان کے شکرگزار ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں