پاکستان شکاگو قونصلیٹ: حسب روایت 5 فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منائیگا 78

پاکستان شکاگو قونصلیٹ: حسب روایت 5 فروری کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منائیگا

شکاگو (رپورٹ: پاکستان ٹائمز) یوم یکجہتی کشمیر ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری بروز پیر منایا جارہا ہے۔ اس روز ہر پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھنے کا عہد بھی دھراتا ہے۔ پاکستان قونصلیٹ شکاگو ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب منعقد کرے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی قانونی اور جائز، تحریک کی ہر فورم پر حمایت کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 75 سالوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ اور غیر قانونی قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ مظالم جاری رکھنے کے باوجود آزادی کی تحریک کو کچلنے میں ناکام ہوا ہے۔ 2019ءمیں مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو روندتے ہوئے یکطرفہ اقدمات کرکے کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی مگر ناکام رہا۔ آئیے ہم سب مل کر 5 فروری کو یکجا ہو کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں