پاکستان میں کینیڈین شہریت کا حامل نوجوان علی رضا کا قتل 280

پاکستان میں کینیڈین شہریت کا حامل نوجوان علی رضا کا قتل

لاہور: نواں کوٹ کے علاقے میں کینیڈین شہریت کے حامل نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے علی رضا کے قتل کے الزام میں بیوی قنوت، ساس ربیعہ سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

علی رضا کے قتل کی واردات تین مارچ کی رات ہوئی، مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیا۔

مدعی کا الزام ہے کہ بہو قنوت کسی اور سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت کینیڈا سے بلوا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد حتمی حقائق سامنے لائے جائیں گے، علی رضا کو موت گولی لگنے سے ہوئی۔

واقعے کے روز جائے حادثہ کے قریب نقل و حرکت کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں