611

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے چڑی کوٹ سیکٹر پر محو پرواز تھا جس کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی جارہی تھی اس دوران اسے پاک فوج کے جوانوں نے مار گرایا جس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پاک فوج کی طرف سے گرایا جانے والا یہ چوتھا بھارتی ڈرون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں