نئی دہلی: قاتلانہ اداﺅں سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پریا پراکاش کی پہلی فلم ”اورو اڈار لو“ ابھی ریلیز نہیں ہوئی لیکن سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں جا پہنچی ہے اور ہر صارف ان کے بارے میں گفتگو کرتا ہی نظر آتا ہے۔
اگرچہ پریا ابھی اپنی تعلیم اور کیرئیر پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں لیکن اس شہرت کے باعث انہیں کئی مشہور برانڈاز کی جانب سے مختلف آفرز کی جا رہی ہیں۔ پریا شائد یہ بھی جانتی ہیں کہ شہرت کی یہ بلندی کچھ عرصہ کیلئے ہی ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے انہیں خوب محنت کرنا ہو گی لیکن اس کیساتھ ہی وہ یہ بھی جانتی ہے کہ اس شہرت سے مالی فائدہ کیسے حاصل کرنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راتوں رات مشہور ہو جانے کے بعد پریا نے فلموں میں کام کرنے کیلئے معاوضے میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور یہ جان کر آپ کو شائد حیرانی نہیں ہو گی کہ کئی فلم میکرز نے ان سے رابطہ کر کے فلموں کی پیشکش کی ہے لیکن یہ جان کر حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا کہ پریا نے ایک فلم میں کام کرنے کیلئے 2 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔
771