690

پریا پرکاش بہت بڑی سٹار بنیں گی:رشی کپور کی پیشگوئی

بالی وڈ: بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے پیشین گوئی کہ ہے کہ انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش بڑی سٹار بنیں گی۔
میڈیا کے مطابق رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس لڑکی (پریاپرکاش)کے لئے بڑے سٹارڈم کی پیش گوئی کرتے ہیں، انہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ پریا ان کے دورمیں کیوں نہیں آئیں۔دوسری جانب پریا پرکاش نے رشی کپور کے ٹوئٹ کا جواب کچھ یوں دیا کہ ”پرنس آف رومانس“ کی جانب سے سراہا جانامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں