237

پیپلز پارٹی کے سابق وزیرمملکت آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

کوئٹہ / مستونگ: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر آیت اللہ درانی کچھ دنوں سے شدید علیل اور فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ آج صبح 10 بجے آبائی علاقے پڑنگ آباد ضلع مستونگ میں ادا کی جائے گی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری ،نیئر بخاری ، سینیٹر فرحت اللہ بابرودیگرنے ان کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے ، انتقال نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ بلوچستان کے عوام کا بھی ناقابل تلافی نقصان ہے،انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں صدرمسلم لیگ ن اوراپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم جمہوریت کے سچے سپاہی، دیندار اور علم و عمل والے کھرے انسان تھے،انہوں نے جمہوریت، پاکستان اور بلوچستان کے حقوق اور عوام کی فلاح کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دھیمے مزاج کے بامروت لیکن اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے والے ہونے بہادر شخص تھے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں