ٹورنٹو (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر اور جنرل سیکرٹریری رائو محمد طاہر نے پی آئی اے کےطیارے المناک حادثے میں مسافروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالی جان بحق ہونے والے مسافروں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو اس عید کے موقع پر اپنے پیاروں سے بچھڑنے پر حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ دونوں رہنمائوں نے پی آئی اے کے خراب کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ طیارہ حادثہ کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائی جائے اور پی آئی اے کا چیئرمین فوری طور پر مستعفی ہو جس طرح ماضی میں اعظم سیہگل طیارہ حادثہ پر مستعفی ہوگئے تھے۔ پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کورونا وائرس سے ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان اور پیدا شدہ حالات کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا نے اس سال عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام عہدے داروں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کی اپنی دعاوں میں تمام جان بحق ہونے والے افراد کو یاد رکھیں۔ کورونا کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں اور کوشش کریں کہ عید کی خوشیاں گھرمیں ہی منائیں اور اپنا اور اپنے گھر والوں کا خاص خیال رکھیں۔
324