لاہور: پی آئی اے کی پروازمیں موسم بہار کا انوکھے اندازمیں استقبال کیا گیا، فضائی میزبانوں نے مسافروں کا جی لبھانے کے لیے ٹھمکے لگا دیئے جب کہ ائیرہوسٹس کورقص کرتے دیکھ کرمسافر بھی جھوم اٹھے۔
کراچی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازمیں مسافروں کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ہاتھوں میں پھولوں کی ٹوکریاں اٹھائے ائیرہوسٹس محو رقص ہو گئیں۔
پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس حدیقہ کیانی کے مشہور گانے”بوہے باریاں” پر لہراتیں ہوئی آئیں اور مسافروں کو بھی رقص کرنے پرمجبور کردیا۔
ائیرہوسٹس نے خواتین کو پھولوں کے گجرے پیش کیے اور مرد مسافروں کے گلے میں ہار بھی ڈالے، مسافروں کوموسم بہارکی آمد پر مٹھائی اور بسکٹ بھی پیش کئےگئے۔
685