پی ٹی آئی کینیڈا کے صدر اکبر وڑائچ کی برطرفی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کینیڈا کی وضاحتی پریس کانفرنس 510

پی ٹی آئی کینیڈا کے صدر اکبر وڑائچ کی برطرفی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کینیڈا کی وضاحتی پریس کانفرنس

23 جولائی بروز جمعرات پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے مسی ساگا آفس میں میڈیا کے نمائندوں کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر کرنل سہیل انور جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی جی ٹی اے نے پینل کے ارکان جناب جاوید سیال (مشیر صدر پی ٹی آئی کینیڈا)، جناب اویس حسن (سیکریٹری انفارمیشن، پی ٹی آئی جی ٹی اے کینیڈا)، اور ان تمام میڈیا کے ارکان اور شراکین کا شکریہ ادا کیا جو اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی پریس کانفرنس میں سہیل انور نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے جواب دہی اور نظم و ضبط نے حال ہی میں صدر پی ٹی آئی جی ٹی اے کینیڈا اکبر وڑائچ کو جولائی 14، سے تین ماہ کے لئے عارضی طور پر برطرف کیا تھا۔

ان کی برطرفی کی وجہ حفیظ خان جنہیں SCAD پی ٹی آئی نارتھ امریکا کا ممبر بنایا گیا تھا، پر تنقید تھی، بعد ازاں انکوائری میں بھی اکبر وڑائچ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اس فیصلے کے خلاف حفیظ خان پر تنقید کی تھی،

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ وجوہات کی بناءپر قائم مقام صدر محمود ساغر کے بجائے اب کرنل سہیل انور جی ٹی اے کینیڈا پی ٹی آئی کے تمام معاملات دیکھیں گے اور اس سلسلے میں ان کے دفتر واقعہ 15 سو، مائرز سائیٹ ڈرائیو، مسی ساگا، پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 18، 2020ءکے بعد سابقہ صدر اکبر وڑائچ کے کئے گئے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ فیاض حیدر سیکریٹری کلچر، ظفر اقبال سیکریٹری باہمی اختلافات اور حل، عمران قادر مشیر اور کامران علی ممبر پی ٹی آئی بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

کورونا وائرس کے سبب بہت سے میڈیا کے ارکان پریس کانفرنس میں شریک نہ ہو سکے، تاہم انہیں فون کے ذریعے آن لائن لے لیا گیا تھا تاکہ اس پیغام کو تمام کمیونٹی تک پہنچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں