750

ڈونلڈ ٹرمپ اسکینڈل، سی آئی اے نے روسی ہیکرز کو 10 لاکھ ڈالر دیے

امریکا کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی آئی اے ایک روسی ہیکر سے سائبر سیکورٹی کے چوری کیے گئے ایک سافٹ ویئر، حساس معلومات اور صدر ٹرمپ کی جنسی ویڈیوز کو واپس لانے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے روسی شہری کو ایک ملین ڈالر ادا کردیے دیے گئے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکنگ کے دوران چوری ہونے والے اس پروگرام کی مدد سے روسی ہیکر نے سی آئی اے کے قبضے سے ایسی حساس معلومات بھی چوری کی تھیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندگی سے دوچار کرنے والا مواد بھی شامل ہے۔
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے روسی شہری جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی سے چوری کیے گئے سافٹ ویئر اور دیگر مواد کو ان کی تشہیر سے قبل واپس لانے کی کوشش کررہی ہے، اس مقصد کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی نے مذکورہ شخص کو ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم اسے دی جا چکی ہے۔
دوسری جانب سی آئی اے کے ترجمان ڈین بویڈ نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو خیالی اور فرضی کہانی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کسی روسی ہیکر کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادا نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں