شکاگو (پاکستان ٹائمز) امریکی ریاست کولوراڈو کی عدالت نے پرائمری صدارتی انتخابات کے لئے چار، تین کی اکثریت سے نا اہلی کا فیصلہ سنایا اور عدالت نے کیپیٹل ہل حملہ کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو کی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق صرف ریاست پر ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کولوراڈو میں صدارتی انتخابات کی پرائمری کے لئے نا اہل کیا گیا ہے جو کہ 5 مارچ 2024ءکو منعقد ہو رہے ہیں۔ کولوراڈو سپریم کورٹ نے چار، تین کی اکثریت سے فیصلہ دیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ فیصلہ انہیں بغاوت میں ملوث افراد کی اہم تقرری روکنے کی امریکی آئینی شق کے تحت دیا گیا ہے تاہم سابق صدر کے ترجمان نے فیصلہ کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
348