کتنی دیر سے روٹھی تھی، کتنی جلدی مان گئی، اے ماں تجھے سلام: بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ”ماں“ نے معاف کردیا 368

کتنی دیر سے روٹھی تھی، کتنی جلدی مان گئی، اے ماں تجھے سلام: بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ”ماں“ نے معاف کردیا

راولپنڈی: بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا اور لوگوں سے بھی اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بیٹے کو اپنی بوڑھی ماں پر بے دردی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور پاکستان کی نامور شخصیات نے ایک بیٹے کی جانب سے ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے کے خلاف ا?واز اٹھائی تھی۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ واقعہ ٹرینڈنگ میں رہاتھا۔ بعد ازاں پولیس نے بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

تاہم اب اسی بوڑھی خاتون کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو سے سارے گلے شکوے بھلا کر انہیں معاف کردیا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میرے بیٹے اور بہو نے مجھ سے معذرت کی ہے اور میں اپنے بیٹے کو خدا کے حضور معاف کرتی ہوں۔

بوڑھی خاتون نے لوگوں سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی اس حرکت سے جن لوگوں کی دل ا?زاری ہوئی ہے ان سب سے اپنے بیٹے کی طرف سے معافی مانگتی ہوں اور وہ لوگ بھی میرے بیٹے کو معاف کردیں، اللہ میرے بیٹے کو ہدایت دے۔ میں نے بیان حلفی دے دیا ہے لہذٰا میرے بیٹے کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ ہو اللہ تعالیٰ بہتری کرے۔ ویڈیو میں خاتون کے بیٹے کو اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں