434

کراچی واقعے کے ذمہ داروں کو بےنقاب کرنا گھنٹوں نہیں منٹوں کی بات ہے، نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے واقعے کے ذمہ داروں کو بےنقاب کرناگھنٹوں نہیں منٹوں کی بات ہے، آواری گیٹ کا شرمناک واقعہ بتاتا ہے کون آئین وقانون توڑ رہا ہے، ریاست کے اوپر ریاست کا یہ کھیل اب چھپ نہ سکےگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آواری گیٹ کا شرمناک واقعہ بتاتا ہے کون آئین وقانون توڑ رہا ہے۔
کون چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کر رہا ہے۔ کون پاکستان کوتباہی کے گڑھے میں اتار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو بےنقاب کرنادنوں یا گھنٹوں نہیں منٹوں کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اوپر ریاست کا یہ کھیل اب چھپ نہ سکےگا۔ یہ ہمارا اور پوری قوم کا عزم ہے۔
اسی طرح نائب صدر مریم نواز نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو،کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بییٹھے؟ کونسی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے، ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتا ہے، آج سب کے سامنے ہے۔
مریم نواز نے سینئر صحافی حامد میر کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ۔ حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے۔ حامد میر نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایک وفاقی وزیر بار بار دہائی دیتے پھر رہے ہیں کہ جو خواتین سیاست میں نہیں انکے نام کیوں لئے جا رہے ہیں؟خواتین کے نام نہیں لئے جانے چاہئیں لیکن یہ کہاں کی شرافت ہے کہ جس خاتون سیاستدان سے آپکا اختلاف ہے آپ پہلے اسے نانی نانی کہیں اور پھر اسکے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس جائیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں