نیویارک: ہیومن رائٹس واچ نے شمالی عراق میں کرد سیکیورٹی اداروں پر شدید الزامات عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ کرد پولیس نے داعش کے سیکڑوں جنگجوئوں کو موت کی سزائیں دیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم کی مشرق وسطٰی کی شاخ کی سربراہ لاما فقیہہ نے کہاکہ کرد پولیس نے گزشتہ برس اسلامک سٹیٹ کے کئی سو جنگجوئوں کو کسی عدالتی کارروائی کے بغیر موت کی سزائیں دی تھیں۔ ان کے بقول ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے یہ رپورٹ کرد اداروں کے سابق ملازمین اور چند چشم دید گواہوں کے بیانات کی روشنی میں تیار کی ہے۔ اس موقع پر ان واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
692