کرن لیڈیز کلب! خواتین کی نیٹ ورکنگ کا پلیٹ فارم 178

کرن لیڈیز کلب! خواتین کی نیٹ ورکنگ کا پلیٹ فارم

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
کرن لیڈیز کلب، جی ٹی اے کی خواتین کا ایک ایسا نیٹ ورکنگ کلب ہے جس میں ہر شعبہ کی خواتین شامل ہیں۔ یہ کلب عرصہ دراز سے جی ٹی اے میں کام کررہا ہے اور بہت فعال ہے۔ کلب کی صدر نزہت خالد ہیں اور نائب صدر غزالہ زبیری ہیں۔ گزشتہ دنوں ہونے والے اس لنچ کا مقصد مرد و خواتین خصوصاً شادی شدہ جوڑوں کے ہمراہ ولنٹائین ڈے منانا تھا۔ اس تقریب میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اور لوگوں کو جوق در جوق اس میں شرکت کے لئے آتے دیکھا۔

کرن لیڈیز کلب! خواتین کی نیٹ ورکنگ کا پلیٹ فارم
کرن لیڈیز کلب! خواتین کی نیٹ ورکنگ کا پلیٹ فارم

سابق میئر مسی ساگا اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی لیڈر بونی کرامبی بھی اس ڈنر میں شریک تھیں۔ سابق ایم پی پی اور موجودہ کونسلر مسی ساگا دیپیکا درمیلا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور منتظمین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر مہمانوں کی تواضع ذائقہ دار کھانوں سے کی گئی۔ بعدازاں خوبصورت نغمہ سنانے کے لئے لوکل گلوکار موجود تھے۔ مشہور ادیب و شاعر کرامت اللہ غوری اور ان کی اہلیہ بھی پروگرام میں شریک تھیں۔ دونوں نے اپنی شاعری سے شراکین کو محظوظ کیا۔ ہم کرن لیڈیز کلب کی صدر نزہت خالد اور نائب صدر غزالہ زبیری کو اس کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں