کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، پاکستان 164

کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، پاکستان

اسلام آباد (فرنٹ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کا کسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں، پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیگا،بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیا ن کی تردید کردی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں دیگر ذمہ داریوں کی و جہ سے شرکت نہیں کر رہے،نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا میں ہیں،جہاں اسحق ڈار کئی اہم رہنماو¿ں سے ملاقات کرینگے،اجلاس میں پاکستان کی جانب سے غزہ میں ہونیوالی نشل کشی کے حوالے سے آواز بلند کی جائیگی، علاوہ ازیں غزہ کی صورتحال کیساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا جائیگا۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا بھارت بین القوامی سطح پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگز میں بھی ملوث ہے، پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ ہے وہ ان جرائم پر بھارت کا احتساب کریں۔ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان ملوث رہا ہے، اس حوالے سے افغا نستا ن کو ثبوت فراہم کیے گئے ہیں، افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس حوالے سے کارروائی کرے۔ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دورا ن بتایا گیاامریکی وفد نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اور امریکی وفد نے تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی سمیت دہشتگردی کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بتایا پاکستا ن اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اس تعلق کو انتہائی اہمیت کی حامل سمجھتا ہے،امریکہ کے اعلی سطحی وفد نے علاقائی سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں