920

کشمیریوں کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، فیصل نیاز ترمذی قونصل جنرل شکاگو

شکاگو (رپورٹ: انصار رضوی) 5 فروری دنیا بھر میں ہر سال کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ اسی سلسلہ میں پاکستان قونصلیٹ ڈاﺅن ٹاﺅن شکاگو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی ہے حتیٰ کہ معصوم بچے، بچیوں اور خواتین تک محفوظ نہیں، نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے، لیکن بھارت جان لے یوں وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔ انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔ تقریب سے عمائدین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین میں ڈپٹی قونصل جنرل رابعہ شفیق نے نظامت کی، میڈیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ معروف باڈی بلڈر اور گولڈ میڈلسٹ عبدالمالک جو آج کل شکاگو کے دورے پر ہیں پروگرام میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت ابراہیم نے حاصل کی۔ ان کے علاوہ بابر راٹھور، حفیظ الرحمن، رضوان قادر اور ڈاکٹر ٹیپو صدیق نے بھی تقاریر کیں اور سلائیڈ شو کے ذریعے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بھی دکھائے گئے۔
https://i0.wp.com/pakistantimesonline.com/wp-content/uploads/2018/02/faisal-niaz-tirmizi-2.gif?w=640

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں