(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)
کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور طباق ریسٹورنٹ کے مالک حاجی جمیل نے طباق ریسٹورنٹ سے ملحقہ ڈائننگ ہال میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں شہر بھر سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ حاجی جمیل کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورا ڈائننگ ہال کچھا کچھ بھرا ہوا تھا۔
اس موقع پر باجماعت نماز مغرب بھی ادا کی گئی اور حمد و نعت کی محفل بھی ہوئی۔ تمام مہمانوں نے حاجی جمیل کی صحت و تندرستی اور کاروبار میں برکت کی دعائیں کیں۔ پرتکلف افطار کے بعد مہمانوں کی تواضع طباق ریسٹورنٹ کے ذائقہ دار کھانوں سے کی گئی۔