کمیونٹی کے لئے بسنت میلہ کا شاندار و کامیاب انعقاد 191

کمیونٹی کے لئے بسنت میلہ کا شاندار و کامیاب انعقاد

(رپورٹ: پاکستان ٹائمز)

گزشتہ ہفتہ اورنج ول اونٹاریو کے علاقہ میں ہونے والا بسنت میلہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ مخالفت کے باوجود آرگنائزر کے عزم اور ہمت کو داد دیئے بغیر نہیں رہا جائے سکتا۔ اس میلہ میں نہ صرف کمیونٹی نے دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ بڑی تعداد میں اپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہو کر اس میلہ کو پکنک کی طرح انجوائے کیا۔ میلہ میں سٹی میئرز، کونسلرز اور پارلیمنٹیرینز نے بھی شرکت کی اور آرگنائزر کو ”جنگل میں منگل“ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

کمیونٹی کے لئے بسنت میلہ کا شاندار و کامیاب انعقاد2
کمیونٹی کے لئے بسنت میلہ کا شاندار و کامیاب انعقاد2

بسنت میلہ کے انعقاد سے قبل ایک میڈیا ہاﺅس سے کچھ تنقیدی پروگرامز بھی کئے گئے مگر ان تمام معاملات اور مخالفت کے باوجود بسنت میلہ اپنے انعقاد کے پہلے ہی سال میں زبردست کامیابی سے ہمکنار رہا۔ ہمیں امید ہے کہ آرگنائزر آئندہ ہونے والے پروگراموں میں ایسے تمام معاملات کا خیال رکھیں گے جس پر تنقیدی پروگرامز ہوئے یقیناً باد مخالف انسان کو اونچا اڑانے کے لئے چلتی ہے اور آرگنائزرز نے یہ ثابت کیا کہ کمیونٹی کے تحفظ اور سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ میلہ منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم اویس اقبال، احمد گوریجا، سید طاہر، تابش توفیق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے انتھک محنت کی اور کمیونٹی کو بہترین تفریح فراہم کی۔ اس موقع پر کئی ایک اسٹالز لگائے تھے جہاں سے لوگوں نے لذیذ حلال پاکستانی کھانوں کا مزہ بھی لیا اور دیگر اسٹالز سے شاپنگ کی، کچھ سروسز کے اسٹالز بھی دیکھنے میں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں